پاکپتن، 14 اکتوبر (اے پی پی): دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کا نوری دروازہ کھولنے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی ، دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے سینکڑوں عقیدت مندوں کے ہمراہ نوری دروازہ زائرین کیلیے کھول دیا۔
دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا نوری دروازہ 778 ویں سالانہ عرس کے موقع پر شہدائے کربلاء کے سوگ میں 40 روز کے لئے بند کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔