پاک بحریہ  کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

153

 

اسلام آباد،19اکتوبر  (اے پی پی):کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پاک بحریہ کی تبدیلی فیلڈ کمانڈز  کی تقاریب کا کراچی میں انعقادہوا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پہلی تقریب میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمانڈر کراچی کا عہدہ سنبھالا، دوسری تقریب میں وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کوسٹ ذمہ داریاں سنبھالیں۔

قبل ازیں وائس ایڈمرل فیصل رسول کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔