پشاور؛ رہزنی اور قتل کے جرم میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار، مسروقہ مال و اسلحہ برآمد

350

پشاور، 12اکتوبر(اے پی پی): رہزن اور ڈکیتوں کے خلاف پشاور پولیس کی نئی حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے رہزنی اور قتل کے جرم میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

کارروائی کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ خونی راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کیخلاف کارروائی تھانہ پشتخرہ پولیس نے کی ہے، جنھوں نے گزشتہ ماہ راہزنی میں مزاحمت پر ڈرائیور منگل خان اور ارشد کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد مقتولین سے گاڑیاں بھی چھینی تھیں۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد دیگر وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ عدالت کے روبرو اس خونی رہزنی کا اقبال جرم کر لیا ہے۔

ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے مزید کہا کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران چوری کی گاڑیاں خریدنے اور دیگر ملزمان کے بارے میں اہم معلومات ملی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔