پشاور، 7اکتوبر(اے پی پی): پشاور میں چہلم امام حسین کےوشہدائےکربلا سلسلے میں امام بارگاہ آغہ سید لعل شاہ سے شبیہ ذوالجناح کاجلوس برآمد۔پشاور: جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ ست گرہ(گڑھی سیداں) پر اختتام پذیر ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جلوس کے مقرر کردہ راستوں پر عزادار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے رہے جبکہ جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات، بم ڈسپوزل اسکوڈ کے اہلکار بھی موجود تھے، ساتھ ہی جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی بھی کی گئی تھی۔
جلوس کے راستہ میں عزاداروں کے لئے سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جہاں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کرکے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔











