جوھرآباد،15 اکتوبر (اے پی پی ):سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جوھراباد میں تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ممبر پنجاب اسمبلی ساجدہ آہیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےاس کہا کہ میں بسارت سے محروم افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئی ہوں،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت معذور کے افراد کی فلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ معذوری افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص تین فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،بینائی سے محروم افراد کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ساجدہ آہیر نے کہاک موجودہ حکومت کی ھدایت پرمختلف محکموں میں 580 سے زائد ڈیلی ویجرز کو مستقل کیا جا رہا ہے،پنجاب میں بینائی سے محروم ڈیلی ویجرز کی مستقلی کے لیے وزیر اعلی نے خصوصی طور پربھرتی پر پابندی نرم کی ہے،بینائی سے محروم ملازمین کی ترقی کے زیر التوا کیس بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں۔
ممبر پنجاب اسمبلی ساجدہ آہیر نے کہا کہ بینائی سے محروم ملازمین کا سفری الاؤنس اور ہارڈشپ الاؤنس بڑھانے کے لیے ہرممکن کوشش کروں گی،سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں بینائی سے محروم ملازمین کے لیے کوٹہ مختص کرنے کی سفارش کی جائے گی، ہماری پہلی اورآخری ترجیح ہو گی کہ معذوری کے شکار ملازمین کو گھر کے نزدیک ترین تعینات کیا جائے ۔
ساجدہ آہیر نے کہا کہ دوسال قبل بینائی سے محروم افراد سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے،الحمدللہ آج آپ کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور آپ کا اعتماد حکومت پر بحال ہوا آپ کے باقی مسائل بھی حل ہوں گے اور آپ کو حقوق ملیں گے۔
اس موقع پر دپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز مانگٹ اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں حکومت کی طرف سے بسارت سے محروم افراد مین فری سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔