پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ٹنڈو محمد خان میں ریلی کا   انعقاد

90

ٹنڈومحمد خان،24اکتوبر  (اے پی پی):پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ٹنڈو محمد خان میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے ریلی نکالی گئی، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈومحمد خان پہنچی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر شاہ میر نظامانی ،ڈاکٹر شکیل قریشی ، مختیارکار زوہیب علی میمن، اسسٹنٹ مختیارکار توقیر قاضی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کے باعث ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان گزشتہ دس سالوں سے پولیو فری ہے، انشاءاللہ ملک بھر سے پولیو کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے معصوم بچوں و مستقبل کے معماروں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔