ملتان، 02اکتوبر (اےپی پی): ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن زبیدہ پروین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ ستمبر میں شاہرات پر سفر کرنے والے 1188 افراد کو مدد فراہم کی ۔ ترجمان پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول ، ملتان ریجن نے ماہ ستمبر کے دوران شاہراوں پر تیز رفتاری ،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے256افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے72مقدمات درج کرکے ایک کلاشنکوف، 02رائفلیں ، 12گن ،54 پسٹل ،224گولیاں برآمد کیں ۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے132مقدمات درج کروائے اس کے علاوہ شراب نوشی کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2633لیٹر شراب اور 76661گرام چرس ، 22900 گرام افیوم اور5300 گرام بھنگ برآمد کی جبکہ دیگرمختلف نوعیت کے201 مقدمات بھی درج کروائے ۔ ون ڈسٹرکٹ ون روڈ کے تحت کاروائی کے دوران ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2776 ڈرائیوران کو چالان ٹکٹ جاری کیے اور128 گاڑیوں کو حسب ضابطہ بند کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی ۔ اس کے علاوہ19گم شدہ بچوں کو ان کے وارثان کے حوالے کیا ۔ سال رواں میں بلا نمبری ، بغیر کاغذات اور بلا رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاءون کرتے ہوئے کل52موٹر سائیکلزبند کیں جبکہ شاہرات پر 151 تجاوزات کا خاتمہ عمل میں لایا گیا ۔ مجرمان اشتہاری کےخلاف کریک ڈاءون کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے 15 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن زبیدہ پروین نے پٹرولنگ پولیس ، ملتان ریجن کے ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور موجود ہ تشویشناک ملکی حالات کے پیش نظرسیکیورٹی الرٹ رکھنے ،موثر پٹرولنگ کرنے اور اپنے بیٹ ایریا میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔











