ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئیں

259

ملتان،08 اکتوبر(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف اراضی ریکارڈ سنٹرز کے اچانک دورے کئے،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے متی تل میں واقع اراضی ریکارڈ سنٹر کا وزٹ کیا اور سروس ڈیلوری کو چیک کیا،اس موقع پر عابدہ فرید نے سائلین کو درپیش مشکلات بارے بھی دریافت کیا،انہوں نے زیر التواءکھیوٹ کے کمپیوٹر اندراج کی ہدایت بھی کی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے بھی اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک وزٹ کیا اور انہوں نے سٹاف کوسروس ڈیلیوری میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔