ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کا ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر افتخار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس*

178

* صوابی ،(اے پی پی  صوابی۔تورڈھیر پولیس نے چار رکنی بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ کو  گرفتار کرلیے*

سرقہ شدہ تین عدد موٹرسائیکل اور 28ہزار روپے رقم برآمد کئے گیے*

*ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کا ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر افتخار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس*

 عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی نے ضلعی پولیس کو سختی سے ہدایت دی کہ کسی بھی معاشرتی و سماجی جرائم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

اس سلسلے میں تھانہ تورڈھیر پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چار بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیے۔

*صوابی* تفصیلات کے مطابق  مدعیان محمد زاہد علی سکنہ جلبئی, عدیل شاہ اور لقمان ساکنان تورڈھیر سے بالترتیب ھنڈہ 125cc,ھائی سپیڈ 70cc,سپر سٹار 70cc سے تھانہ تورڈھیر  کے حدود میں موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی،جس زیر نگرانی ڈی ایس پی لاہور تاج محمد ،ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر افتخار شاہ, خان،ایڈیشنل ایس ایچ او  اور تفتیشی آفیسرز پر تشکیل شدہ ٹیم نے نامعلوم موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کاروائی شروع کرکے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور علاقہ میں پتہ براری کرکے چار رکنی بین الصوبائی موٹرسائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے مختلف ضلعوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان ابوزر, کمال ساکنان نوشہرہ ,ادریس اور صدام ساکنان لاہور سجاد احمد کو گرفتار کیا گیا،دوران تفتیش ملزمان  سے  03عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 28000روپے برآمد کئے گیے۔

 ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کا ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر افتخار شاہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ایک بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ ہے،انہوں نے ضلع صوابی کے علاوہ دیگر ضلعوں مردان،نوشہرہ اور خاص کر صوبہ پنجاب  و مختلف علاقوں سے بھی موٹرسائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں۔