کراچی ، 30اکتوبر(اے پی پی ): عیدمیلادالنبی ؓ کا مرکزی جلوس نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے امیرجماعت اہلسنت پاکستان کراچی علامہ سید شاہ عبدالحق قادری و دیگر علما مشائخ و قائدین اہلسنت کی قیادت میں برآمد ہوا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میمن مسجد پر جلوس کے انتظام دیکھا اور شرکت کی۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے بھی چھوٹے بڑے جلوس، مرکزی جلوس میں شامل ہو ئے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا متبادل پلان جاری کیا گیا تھا۔