احمدپورشرقیہ، 23 اکتوبر(اے پی پی): کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلا س منعقد ہوا۔اجلاس میں عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر خان سیال، ڈپٹی کمشنر بہاولنگرشعیب خان جدون، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد، ڈی پی او بہاولنگرورحیم یار خان، ڈی ایس پی سٹی شفقت ندیم عطاء، اے ڈی آئی جی محمد کاشف بھٹی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف غلام عباس سمیت علامہ عبد الرزاق شائق، سید حسن عسکری، ملک اللہ بخش کلیار، فقیر حبیب الرحمن اختر، سید صلاح الدین احمد جیلانی، پروفیسر مظفر علی ظفر، مفتی عبداللطیف، احسان اللہ راحت، مخدوم سید مجیب علی گیلانی، حافظ محمد یونس، عبدالعلیم، علی عباس پیرزادہ،اقبال احمد نقشبندی اور محمد افضال صابری نے شرکت کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منا نے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺکے جلوس اور محافل میں کوروناوائرس سے تحفظ کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔نیز جلوس کے روٹ کی صفائی ستھرائی،فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک پلان کو بھی بروقت ترتیب دیا جائے۔











