کوسٹ گارڈ نے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی

96

پسنی،22 اکتوبر (اے پی پی): کوسٹ گارڈ نے شادی کور کے مقام پر ایک کاروائی میں نالے میں چھپائی گئی 824 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی _ پاکستان کوسٹ گارڈ کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسمگلرز پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگل کررہے ہیں جس پر ڈی جی پی سی جی نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے اپنے علاقوں میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے_ پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک کاروائی کرتے ہوئے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی برآمد شدہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی پکڑی جانے والی منشیات کی کل مالیت -4405.10ملین روپے ہیں _ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل اور بہت جلد منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے گا۔