گزشتہ برس کی طرح رواں سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا:عثمان بزدار

324

لاہور 16 اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گنے کی کم از کم قیمت مقرر کرنے اور کرشنگ سیزن کے آغاز کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب حکومت کا گنے کی کم از کم قیمت 200روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 10نومبر سے کرشنگ سیزن کے آغاز کی اصولی منظوری بھی دی گئی جبکہ پنجاب کے دیگراضلاع میں 15نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا گزشتہ برس کی طرح رواں سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے، گزشتہ حکومت نے اپنے دور میں گنے کی قیمت میں اضافہ نہ کر کے کاشتکاروں کااستحصال کیا،پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔