شکرگڑھ؛ ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺکے سلسلہ  میں  نعتیہ مشاعرہ،  سیرت النبی ﷺ  کانفرنس  کا انعقاد

70

شکرگڑھ

،21نومبر (اے پی پی ): ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺکے سلسلہ  میں  میونسپل کمیٹی  ھال میں  نعتیہ مشاعرہ،  سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا ، جس میں  علماء اکرام  ، شاعر حضرات  نے  آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی سیرت  پر روشنی ڈالی  اور کہا کہ حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  کی  شان میں کوئی بھی  مسلمان گستاخی برداشت نہیں  کر سکتا۔

شرکاء نے کہا  حکومت  پنجاب  کی  جانب سے  تقریبات  کے انعقاد  نے امت مسلمہ  میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کی  روح بیدار کر دی ہے  اور ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ منانے کا  مقصد عالمی  سطح پر  آگاہی دینا  ہے کہ  مسلمانوں  کے  لئے سب کچھ حضور  پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی  ذات مبارک   ہے ،  مسلمان حضور  صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔

اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ وقار اکبر چیمہ ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اللہ رکھا ، انٹرنیشنل پنچابی شاعر حکیم  ارشد شہزاد اور ایس ایچ او  سٹی شعیب  کامران نے خصوصی  شرکت کی۔