قومی ادارے ہمارا فخر ہیں،اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے،اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

0
57

لاہور02، نومبر:(اے پی پی): رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔عوام کی طاقت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کل بھی اداروں کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔اس موقع پر اظہر عباس چانڈیا نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔