وزیر اعلی پنجاب کےہدایت  پر نوشہرہ ورکاں میں   کھلی کچہری  کا    انعقاد

273

نوشہرہ ورکاں، 02 نومبر(اے پی پی (:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ہدایت پر تحصیل سطح پر ماہوار کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے کھلی   کچہریوں میں  شرکت  کی ۔ ریونیو اور میونسپل آفیسران اور سی او تحصیل کونسل   بھی  کچہریوں میں موجود  تھے ۔

اس موقع پر درجنوں افراد نے اپنے ذاتی اور اجتماعی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام سائلین کے مسائل دلجمی سے سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر کیے ۔انہوں نے  کہا کہ کسی بھی شخص کو کسی بھی ادارے سے یا ملازم سے کوئی شکایت ہو تو ان کا دفتر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔