وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نائجر میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں نائجر یونیورسٹیوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات

0
246

نائجر، 26 نومبر ( اےپی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نائجر میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں نائجر یونیورسٹیوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی۔نائجر میں پاکستانی سفیر علی احمد سروہی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔دوران ملاقات پاکستان اور نایجر کے مابین تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان نائجر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اس لیے ہم نے نائجر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی درجہ بندی میں اضافہ کیا ۔پاکستان، نائجر کے ساتھ تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے لئے پر عزم ہے ۔پاکستان، نائجر یونیورسٹیز کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا ۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ  نائجر کی یونیورسٹیاں، ہمارے سفارت خانے کے ذریعے ہمیں اپنی پرپوزلز بھجوا سکتے ہیں ۔

نائجر یونیورسٹی کے سربراہان نے کہا کہ پاکستان، مسلم امہ کا اہم ملک ہے پاکستان کی طرف سے نائجر کے طلباء کو حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔وفد کے شرکاء نے  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔