کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاﺅن، 7 تجارتی مقامات کو سیل کر دیا گیا

203

ملتان ،26 نومبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاﺅن کے دوران 7 تجارتی مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔پیراں غائب روڈ پر 2 شادی ہال سیل کر دئیے گئے جہاں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تھی۔اس کے علاوہ چار دکانیں اور ایک میڈیکل سٹور بھی سر بمہر کردیا گیا۔کاروائی کی قیادت پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے کی۔کریک ڈاﺅن وہاڑی چوک،جنرل بس اسٹینڈ، شاہ رکن عالم،گلشن مارکیٹ اور چوک کمہاراں والا میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے عالمی وباءکی شدت کے پیش نظر شہریوں کو رش والے مقامات میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے اور کہا ہے کہ شہری بلا ضرورت مارکیٹوں اور پبلک مقامات کا رخ نہ کریں اور کورونا ایس او پیز بارے حکومتی احکامات پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔