آنے والے پی ایس ڈی پی میں ضلع ہرنائی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیا جائیگا۔صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ

409

ہرنائی، 18 نومبر ( اےپی پی): صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی میں آریانہ فٹبال گرؤنڈ میں آل ہرنائی حاجی نورمحمد خان دمڑ سپرسٹار فٹبال لیگ 2020 ء میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سہیل انورہاشمی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیراحمد ترین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید ناصر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر ترین ہیڈماسٹر شمس الدین ترین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صدیق مندوخیل، بی اے پی کے رہنماء حاجی احسان اللہ خاکسار، بی اے پی زیارت حاجی راز محمد دمڑ، علی محمد دمڑ، محمد عمران دوتانی، بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیداران حاجی ملک غلام جان ترین، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ، سید نصراللہ شاہ، شیربازخان ترین، عبداللہ خان ترین نے فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھا

 فائنل میچ کے اختتام پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے بلوچستان میں کھیلاڑیوں کیلئے جدید سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کااعلان کیا ہے بعض سپورٹس کمپلیکس پرامسال کام کاآغاز ہوچکا ہے اور جو اضلاع اور علاقوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر نہیں ہوئی ہے، آنے والے پی ایس ڈی پی میں ان علاقوں میں بھی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیلئے فنڈز مختص کیا جائے گا

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آنے والے بجٹ / پی ایس ڈی پی میں ضلع ہرنائی جدید سہولتوں سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈذ مختص کیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان دیگر شعبوں کی طرح صوبہ بھر میں سپورٹس کی فروغ کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان سپورٹس کی فروغ میں ذاتی دلچسپی لے رہے۔