احمدپورشرقیہ،24نومبر(اے پی پی ):اوچ شریف پولیس نے ڈی پی او بہاولپور حسن مشتاق سکھیراکےخصوصی ٹاسک پر سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کے 2ارکان اللہ ڈتہ اورغلام عباس کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی ،اسلحہ 2پسٹل ،موٹر سائیکل اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے وارداتیں کرنے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔ملزمان سرکل احمد پور شرقیہ اوردیگر تھانہ جات کو 10سےزائدمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے اورگینگ کے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔











