اوکاڑہ ،04 نومبر( اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدھ کویہاں قائم سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا اور خریداروں سے گھل مل کر ان سے سہولت باذار میں اشیاء کی دستیابی اورمعیار کے متعلق سوالات کئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ صوبائی وزیر سید صمصام بخاری اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سہولت بازار میں اشیائے خورد نوش اور معیار کو خود بھی چیک کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سےلگائے گئےسہولت بازار کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی ،ڈی پی او اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے دیپالپور سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کے گفتگو کی۔











