اوکاڑہ ،03 نومبر ( اے پی پی): ریسکیو1122 نے ماہ اکتوبر کے دوران1883ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1941 افراد کو مدد فراہم کی۔252 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ1941 کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا جس کے مطابق ریسکیو1122اوکاڑہ کو ماہ اکتوبرمیں 51582کالزموصول ہوئیں۔ جن میں 1883 ایمرجنسی کالز جبکہ 48104غیر متعلقہ اورمس کالز، 1260 معلوماتی، 309رونگ کالزاور 26 فیک کالزتھیں۔1883 ایمرجنسیز کالز میں 651روڈ ٹریفک حادثات،988 میڈیکل، 33آگ لگنے کے واقعات،68کرائم اور143 متفرق قسم کے حادثات شامل تھے۔روڈ ٹریفک حادثات میں 739 افراد متاثر ہوئے جن میں 13افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے۔ 135 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 591متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
آگ لگنے کے33واقعات ہوئے جن میں 6کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ 20 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ جائزہ کے دوران بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 54Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔
ماہ اکتوبر میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 550 مریضوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔











