اوکاڑہ: گستاخانہ خاکوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

132

اوکاڑہ، 05 نومبر ( اےپی پی): مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نےتحفظ ناموس رسالت واک کا اہتمام کیا اور  گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لبیک یا رسول اللہ اور غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے، کے نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاءنے فرانس حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔تحفظ ناموس رسالت واک کالج چوک سے شروع ہو کر پریس کلب چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔