ایبٹ آباد؛سی پیک  روڈ کی تعمیر کے دوران متاثرہ روڈز کی بحالی  کے حوالے  سے  اجلاس

251

ایبٹ آباد،03نومبر(اے پی پی): صوبائی  وزیر   ریونیو قلندر خان لودھی کی  زیر صدارت سی پیک روڈ  کی تعمیر کے دوران حلقہ PK-38 اور حلقہ NA-17 میں متاثر ہونے والی سڑکوں کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں اجلاس بدھ  کو  یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں   ہوا ۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون  اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں سڑکوں کی دوبارہ بحالی سے متعلق امور زیر بحث آئے  اور  فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ محکمہ جات چائنیز کنٹریکٹر کیساتھ مل کر تمام سڑکوں کا دوبارہ معائنہ کریں گے اورباقی ماندہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں   محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، چائنیز کنٹریکٹرز، سی پیک اتھارٹی، این ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔