نوشہرہ ورکاں  پولیس کی  منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی، چھ منشیات فروش گرفتار

238

نوشہرہ ورکاں، 03 نومبر (اے پی پی): پولیس  نے  منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی کرتے  ہوئے چھ منشیات فروشوں سے 7 کلو چرس  اور بیس لیٹر شراب برآمد کر لی۔

کارروائی  ڈی ایس پی سرکل ہاشم محمود گجر کی زیر نگرانی  ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی ودیگر عملہ نے کی ۔  ملزمان  کیخلاف  مقدمات  درج  کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی سرکل ھاشم گوجر کا کہنا  ہے  کہ جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کے لیے پولیس ہمہ وقت مصروف  ہے ۔