ایڈیشنل آئی  جی پی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی شہید کانسٹیبل کے گھر آمد، اہل خانہ  سے  تعزیت کی

128

میرپورخاص،25 نومبر (اے پی پی ):  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی شہید کانسٹیبل میر محمد کے گھر آمد ، شہید کے ورثاء سے تعزیت کی  ۔

اس  موقع   پر  ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں ، میرے لئے اعزاز کی بات ہے  کہ میں شہید میر محمد کے گھر آیا ہوں ، شہید میر محمد کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہداءِ پولیس کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا ، امن و استحکام میں بہتری شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، شہداء کے ورثاء کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

 اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن کی جانب سے شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو محکمہ پولیس کی جانب سے دی جانے والی تمام مراعات کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی  ۔