بورے والا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، غیر ملکی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد

97

بورے والا ،20 نومبر(اے پی پی ): تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،کار میں سپلائی کے لئے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی برانڈ شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر ایس ڈی  پی او بورے والا شمس الدین خاں کی سربراہی میں اے ایس آئی رانا منور حسین نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹیڈیم روڈ ایک مشکوک کار کو روک کے کار کی ڈگی میں رکھی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی برانڈ شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کر کے منشیات فروشوں شوکا مسیح اور ملک عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق پکڑی جانیوالی شراب لاہور سے وہاڑی سپلائی کے لئے لائی جارہی تھی۔