تیز رفتار کار کا محکمہ جنگلات کی پانی والی ٹینکی کے ساتھ تصادم، 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید

236

مظفرگڑھ، 9 نومبر(اے پی پی): مظفرگڑہ ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار اور محکمہ جنگلات کی پانی والی ٹینکی کے ساتھ تصادم ہوا۔ کار میں سوار تین خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق   کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈیرہ غازی خان سے مظفرگڑھ شادی میں شرکت کے لیے آ رہے تھے۔ محکمہ جنگلات کا واٹر ٹینک روڈ کے گرد لگے پودوں کا پانی دے رہا تھا حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا،  کار میں تین خواتین ، دو کم سن بچے اور ایک مرد حادثے میں زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز  نے جائے حادثہ پر پہنچ کرفوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے جہاں سے دو خواتین کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ۔