جس طرح   الطاف کو بے نقاب کیا ویسے ہی  اب زرداری اور ٹولے کو بے نقاب کروں گا؛ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی

157

جیکب آباد،29اکتوبر(اے پی پی ):سندھ  اسمبلی میں    اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سنا تھا کراچی کے حالات خراب ہیں، مگر اندرون سندھ اور جیکب آباد کے حالات بہت زیادہ  خراب ہیں، زرداری نے تیرا سال سے اندرون سندھ میں  تماشا لگا رکھا ہے، جس   طرح   الطاف کو بے نقاب کیا ویسے ہی  اب زرداری اور ٹولے کو بے نقاب کروں گا۔

اتوار  کو یہاں   پریس  کانفرنس  سے خطاب  میں  فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ پبلک کمیشن اب پاکستان پیپلزپارٹی پبلک کمیشن بن گئی ہے،جیکب آباد شہر کی حالات خراب  ہے  مگر جکھرانی ارب پتی بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب کام نہیں کر رہی تو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو تیز کیا جائے ۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو پاپا پھپھو پارٹی اور بلاول کو بلاوجہ زرداری بنا رکھا ہے،ذوالفقار علی بھٹو کی اصل نسل جونیئر ذوالفقار  بھٹو ہے۔