اندرون سندھ کے وڈیروں   اور  سیاسی و  سماجی افراد کو مستحق  افراد کی مدد  کیلئے  آگے آنا چاہئے: چیئرپرسن   جے ڈی سی ظفر عباس

216

میرپورخاص،29 نومبر (اے پی پی ):جعفریہ ڈساسٹر سیل  ( جے ڈی سی)  کے چیئرپرسن   ظفر عباس نے کہا کہ اندرون سندھ کے وڈیروں   اور  سیاسی و  سماجی افراد کو مسکین  و  نادار افراد کی مدد کے لیئے آگے آنا چاہئے، ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں دو سو فیصد اضافے اور مہنگائی کے بعد غربت بھوک کا سیلاب آچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زندگی فاؤنڈیشن وہ ایوان صحافت ڈگری کے دفتر میں سیاسی ، سماجی اور صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے  دوران کیا۔ اس موقع پر  زندگی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر وہ ایوان صحافت ڈگری کے سرپرست رزاق حیدر اعوان  نے ڈگری شہر اور قریبی علاقوں میں جدید زچہ بچہ اسپتال کی  تعمیر کے لیئے ایک ڈگری بائے پاس پر قیمتی پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔

جے ڈی سی کے چیئر پرسن ظفر عباس نے  اس موقع پر کہا کہ وہ میرپورخاص کی تحصیل ڈگری میں آج پہنچ کر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں ، میرپورخاص ڈویژن کے لوگ ایک خوبصورت گلدستے کی طرح بغیر رنگ نسل مذہب کے ایک دوسرے کے کام آتے ہیں اور یہاں ناکام سیاسی قیادت کی وجہ سے یونیورسٹی نہیں ہے،  سول اسپتال میرپورخاص کے برے حالات ہیں شہروں کا انفراسٹیکچر  تباہ  ہے۔

اس موقع پر ظفر عباس کے اعزاز میں زندگی فاؤنڈیشن کے چیئر پرسن ایوان صحافت ڈگری کے سرپرست رزاق حیدر اعوان، ڈائریکٹر زندگی فاؤنڈشن عرفان زمان ایوان صحافت ڈگری کے صدر  اوزیب خان  نے مہمانوں  کو   سندھی اجرک کے تحائف پیش کیئے۔