جیکب آباد،15 نومبر(اے پی پی): اتحاد اہلسنت کی جانب سےگستاخ خاکوں کے اشاعت کے خلاف عشق رسولﷺ،ناموس رسالت ﷺ ریلی نکالی گئی، جس کی سربراہی اتحاد اہلسنت کے چئیرمین اعجاز علی شاہ،عبدالنبی شاہ،اسماعیل سکندری،ندیم قریشی،چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی نے کی جو مختلف چوراہوں سے گزرتی ہوئی ڈی سی چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں پر فرانسسی صدر کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخ خاکوں کی اشاعت کی شدید لفظوں میں مزمت کرتے ہیں،فرانسسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں، کسی بھی صورت میں ہم اسلام دشمن پالیسی رکھنے والے ملک کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے باہر نکالا جائے،توہین رسالتﷺ پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔