مظفرگڑہ،15 نومبر (اے پی پی): مضرصحت،زائدالمعیاد خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، کریانہ سٹورز سمیت 61فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور3 پوائنٹس سیل کر کے 2 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
مظفرگڑہ میں چوہدری کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ چاۓ کی پتی اور مشروبات کی فروخت پر سیل کردیا گیا۔فوڈیونٹس کو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔ زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کریانہ سٹورز کو جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق غیر معیاری خوراک فروخت کرنیوالوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔











