جیکب آباد ،24 نومبر (اے پی پی ):جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے ہائی اسکول میں سندھ گریجوئیٹ کے تعاون سے مفت آنکھوں کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہے گی،جس میں ماہر ڈاکٹر عبدالستار ودھو،ڈاکٹر سرجن آسف علی سومرو،ڈاکٹر سرجن اے ڈی تنیو، ڈاکٹر سرجن درشن لال،ڈاکٹر مکیش کمار مفت آنکھوں کی لگائی گئی کیمپ۔میں آنے والے مریضوں کا معانہ کے ساتھ آپریشن بھی کریں گے،سگا ٹھل کے سربراہان کا کہنا ہے کہ تین روزہ مفت آنکھوں کی کیمپ کا ہر سال انعقاد کرتے ہیں جو علائقے کے غریب اور مستحق لوگ ان سے فائدہ مند ہوتے ہیں اور کیمپ میں ادویات کے ساتھ مفت آپریشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔