ملتان : پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت جوانوں کے مابین کوئز پروگرام کے فائنل کی تقریب 

121

ملتان ،24 نومبر (اے پی پی ): پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت جوانوں کے مابین کوئز پروگرام کے فائنل کی تقریب ، تقریب کی صدارت  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کی ، اسلامی ہیروز کے موضوع پر کوئز پروگرام میں دونوں ٹیموں کے پولیس جوانوں میں دلچسپ مقابلہ ہوا ،ٹیم اے میں شامل فضل محمود اور فرخ منیب نے اکثریت نمبرز سے کوئز  مقابلہ جیت لیا ۔

اس  موقع  پر  کیپٹن (ر )ظفر اقبال نے کہا کہ  پولیس جوانوں کی فیلڈ میں مثالی کارکردگی کیلئے ہر پہلو پر تربیت کی جارہی ہے،فیلڈ فورس کی جسمانی تربیت کے ساتھ اخلاقی اقدار پر بھی خصوصی توجہ  ہے۔انہوں  نے کہا کہ ٹریننگ کالج میں روایتی تربیت کے ساتھ جدید پولیسنگ کو بھی شامل نصاب کیا گیا ہے۔ پولیس کا کام دل آزاری نہیں بلکہ مظلوم کے آنسو صاف کرنا ہے ۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا کہ کوئز پروگرام کا مقصد جوانوں کو اسلامی ہیروز کی لازوال قربانیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ پولیس جوان فرائض کی ادائیگی میں اسلامی شخصیات کا کردار مدنظر رکھیں۔