دیپال پور ,02نومبر (اے پی پی ):دیپال پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیے۔دیپالپور گرفتار چور گینگ کے قبضے سے 20 کے قریب موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔
ڈی ایس پی دیپالپور سرکل شبیر وڑایچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے تین کارندے سرغنہ سمیت گرفتار کرلئے ہیں ملزمان کی شناخت ریاض، عثمان اور توقیر کے نام سے ہوئی ہے ڈی ایس پی شبیر وڑایچ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری اور مزید انکشافات کی توقع ہے گرفتار ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کے حوالے سے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوا تھا انہوں نے پولیس پارٹی کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔











