جیکب آباد، 28نومبر (اے پی پی ): سندھ بار کونسل کے انتخابات جاری، تین گروپ میدان میں،لاڑکانہ ڈویژن کے پندرہ امیدواروں میں سے تین امیدوار جیکب آباد سے شامل، پولنگ صبح نو سے شام پانچ تک جاری رہیگی۔ کامیاب امیدوار آئندہ پانچ سال کے لئے بار کونسل کا ممبر منتخب ہوں گے۔
جیکب آباد میں وکلا ووٹر کی تعداد 361 ہے۔صوبے بھر کی 33 سیٹوں پر عدالتوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ صوبے بھر میں 21920 وکلاء ووٹرز اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے۔
کراچی میں بھی وکلاء ووٹرز سندھ ہائیکورٹ پہچنا شروع ہوگئی ہیں،کراچی کی 16 نشستوں پر 120 امیدوار مد مقابل ہیں ۔ملیر کورٹ سمیت کئی عدالتوں میں الیکشن کے باعث عدالتی امور معطل ہیں۔
ایدیشل ججز پرزائیڈنگ افیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔











