سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، مسجد دھماکہ میں زخمی طلبہ کی عیادت کی

79

اسلام آباد۔3نومبر  (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو  پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مسجد دھماکہ میں زخمی طلبہ کی عیادت کی ۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، افسوس ہے کہ مدرسوں پر دہشت گردی ہوتی ہے۔

 اسد قیصر نے کہا کہ کل کابل میں بھی بڑا واقعہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ قوم نے قربانیاں دی ہیں، یہ شہر و صوبہ بہت متاثر ہوا ہے،

 موجودہ واقعات افسوسناک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان نیا کنٹریکٹ ہورہا ہے،پاکستانی اور افغان عوام امن کی طرف جانا چاہتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہماری قوم نے قربانیاں دی ہیں۔

 اسد قیصرنے کہا کہ یہ قربانیاں قوم کےلئےتھی،ملک دشمن پاکستان و افغان  عوام کو لڑانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں۔عبد اللہ عبداللہ سی پیک افغانستان تک بڑھانے پر راضی ہیں۔