خوشاب ،30 نومبر(اے پی پی ):سہ ماہی سوئے حجاز کےسیدہ کائنات خاتون جنت بنت رسول ﷺ طیبہ طاہرہ سیدہ حضرت فاطمة الزھرا ؓ نمبر کی تقریب رونمائی پیر کو یہاں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد میں منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے کہا کہ خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ ؓ حضورﷺکی پیاری بیٹی خاتون قیامت اورجنت مین خواتین کی سردار ہیں آپ ؓ کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جبریل امین حضرت عزرائیلؑ سمیت مقرب فرشتےبھی آپ ؓ کی اجازت کے بغیر بارگاہ رسالتﷺ میں حاضر نہیں ھوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیرت سیدہ فاطمہ قدسیہ ؓ کو اپنائیں اور اپنی بہو بیٹیوں بہنوں کی تربیت سیدہ فاطمہ ؓ کی تعلیمات کے مطابق کریں۔
تقریب سے سید محمد صفدر شاہ گیلانی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر الطاف چغتائی، مولانا صاحبزادہ فقیر محمد اسماعیل الحسنی صاحبزادہ حامد رضا ایڈیٹر سوئے حجاز محبوب الرسول قادری نے ِبھی خطاب کیا۔
ایم پی اے ساجدہ عباس آہیر،مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر چوہدری رضوان مختار رندھاوا، جے یو پی ( ستار نیازی گروپ کے مرکزی سیکرٹری سی صفدر شا گیلا نی۔پی ٹی آئی کے ضلعی سینئرنائب صدر سردار اکرام اللہ خان بلوچ،ڈسٹرک پریس کلب کے صدر الطاف چغتائی، جنرل سیکرٹری ملک ممتاز جاوید سمیت صحافیوں وکلا علما مشائخ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ِِبڑی تعداد میں شرکت کی۔