صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر میں پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال کی ملاقات

137

اسلام آباد، 30 نومبر  (اے  پی پی  ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر میں پاکستان کے نامزد سفیر ساجد بلال نے   پیر  کو   یہاں   ملاقات کی ، صدر مملکت نے  ساجد بلال کو مصر میں پاکستان سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد  بھی پیش کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ  دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے  کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات کو تجارت ، ثقافت اور دفاعی شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر عارف علوی نے  نامزد سفیر  کو  ہدایت کی  کہ وہ  مصر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کے لئے مناسب اقدامات کریں،معاشی و دفاعی  شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ دیں اور  مصر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔

صدر عارف علوی  نے نامزد سفیر  کو  مصر میں مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادی کے خلاف مظالم کو اجاگر   کرنے  کی   بھی ہدایت کی ۔