ضلعی انتظامیہ لودھراں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والا گودام سیل کر دیا

279

ملتان 05 نومبر ( اےپی پی):  کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لودھراں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والا گودام سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لودھراں کی ٹیم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےسوئی والا گودام سے ذخیرہ کی گئ چینی کے 50 کلو کے 1050 تھیلے برآمد کرلیے۔ اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ گودام مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود،ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی تمام کریک ڈاؤن ازخود مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر ملتان کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف زیرو ٹالرنس اپنانے کے احکامات ہیں۔