عارف والا،15 نومبر(اے پی پی ):موسم سرما کی پہلی بارش اور مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
آسمانی بجلی نے گاوں 15/ ای بی کے نزدیک دودھ فروش الطاف اور گاوں 59/ ای بی میں کھیت میں کام کرتے کاشتکار فریاد بھٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا لایا گیا جہاں پر دونوں افراد موت ہوئی۔











