خوشاب،02 نومبر(اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر شروع کی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے سلسلہ میں آج اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآبار میں کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کوون ونڈو کے تحت موقع پر حل کرنا عوامی شکایات جن میں ریونیو معاملات درستی ریکارڈ، انتقال حصول ،حقوقی ملکیت ،اجرا نقولات، ڈومی سائل وغیرہ شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران نے عوام کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسرت جبین اے ڈی سی آر عدیل حیدر اے سی نعمان محمودتحصل دار اسلم ضیا سمیت محکمہ ریونیو کا عملہ بشمول گرداور پٹواری عوامی خدمت کچہری میں موجود تھے۔