مظفرگڑھ؛کیری ڈبہ الٹنے سے    دو خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی

173

مظفرگڑھ، 29 نومبر(اے پی پی):کم عمر بچے کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ الٹ گیا جس    میں   موجود  دو خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو  گئے    جن کو قریبی ہسپتال شاہ جمال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

 تفصیل کے مطابق مظفرگڑہ کے نواحی علاقہ شاہ جمال کی بستی بلوچاں کے قریب کم عمر بچے کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ الٹ گیا جس سے کرم الہی، طیب، عظمی  بی بی،  شمیم بی بی جن  کا تعلق لیہ سے بتایا جا رہا ہے زخمی ہو گئے ہیں ، کرم الہی اپنی فیملی کے ہمراہ لیاقت پور  سے  واپس آ رہے تھے۔ شاہ جمال چوک قریشی روڈ بستی بلوچاں کے قریب کم عمر بچے کو بچاتے ہوئے کیری الٹ گئی زخمیوں کو قریبی ہسپتال شاہ جمال میں داخل کرا دیا گیا ہے  تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔