مظفرگڑہ؛ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یادہانی کے عالمی دن پر ریسکیو 1122 کیجانب سے واک کا اہتمام

125

مظفرگڑہ،15نومبر (اےپی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی طرف سے ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یادہانی کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی  زیر قیادت ریسکیو اسٹیشن سے کچہری چوک تک واک کی گئی، جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 واک کا مقصد ٹریفک حادثات میں ہونے والے متاثرین کو یاد کرنا اور عوام الناس میں یہ شعور اجاگر کرنا تھا کہ ٹریفک کے قوانین کو اپناتے ہوئے ٹریفک حادثات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے،اس سلسلے میں روڈ کو سفر کے لیے محفوظ بنانے کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

 بعد ازاں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔