ملتان؛ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان  کا   پولیس ٹریننگ کالج کا  دورہ 

192

ملتان ،  18نومبر(اے پی پی): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان  نے  پولیس ٹریننگ کالج کا  دورہ  کیا ، کالج آمد پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے  استقبال  کیا   اور  پولیس دستے  نے  شاندار سلامی   دی ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے ٹریننگ کالج کے مختلف  ٹاور کلاس رومز کا معائنہ  کیا اور روٹی پلانٹ ،کانفرس ہال سمیت مختلف برانچز کی بھی انسپکشن کی۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل فائرنگ سسٹم کو فائرنگ کرکے  عملی طور پر چیک کیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ فورس کی جسمانی تربیت کے ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ٹریننگ کالج میں خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کرکے سٹاف کی کارکردگی بڑھائیں گے۔انہوں نے  کہا کہ زیر تربیت جوانوں کو گھڑسواری،تیراکی اور دیگر فنون سکھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا فیلڈ میں کرائم فائٹنگ کیلئے اہلکاروں کی جسمانی و ذہنی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔