ملتان؛کرپشن اور بدعنوانی متعلق آگاہی کیلئے   پوسٹر اور شاعری کے مقابلا جات  کا  انعقاد

325

ملتان، 20 نومبر(اے پی پی ): کرپشن اور بدعنوانی کے خطرناک اثرات سے متعلق اگاہی کیلئے   قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نواں شہر میں نیب  کی  جانب   سے پوسٹر اور شاعری کے مقابلا جات ڈویزنل لیول پر منعقد ہوئے جس میں ضلع ملتان اور وہاڑی خانیوال لودھراں میں اول دوم سوم آنے والے طلبا اور طالبات نے حصہ لیا۔

 ڈویزنل لیول مقابلے ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان محمد سلیم خان کے زیر نگرانی منعقد ہوئے آج کے مقابلہ جات میں طیبہ  اول پوزیشن، وسیم شاہ نے دوم پوزیشن اور زینب نے سوم پوزیشن حاصل کیے۔

 جج کے فرائض ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ  ہائی سکول سورج میانی  ظفر بابر ، SS قائد نواں شہر رابعہ شیخ اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ  ہائی سکول بستی جلیل منیر احمد نے سرانجام دئیے۔