ملتان؛ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا  تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،4 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا

181

 

ملتان، 29 نومبر (اے پی پی ): میٹروپولیٹن کارپوریشن کا    علی الصبح تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،انسداد تجاوزات آپریشن چوک سیداں والا بائی پاس تا ڈی ایچ اے تک کیا گیا،انسداد تجاوزات آپریشن میونسپل افسر محمد فیصل کی قیادت میں کیا گیا۔

محمد فیصل نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن شہریوں کی شکایت پر کیا گیا،انسداد تجاوزات آپریشن میں 4 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا،آپریشن میں ریڑھی بانوں کو تجاوزات نہ کرنے بارے سمجھایا گیا اور ریڑھی بانوں کو اپنا سامان سمیٹنے کا مکمل وقت دیا گیا۔

 میونسپل افسر محمد فیصل نے کہا کہ  انتظامیہ کسی کی روزی کیخلاف نہیں،خلاف قانون کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی دکانداد اپنی دکان کی حدود سے باہر سامان ہرگز نہ رکھیں شہری انتظامیہ کا ساتھ دے کر تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔