کمشنر ملتان ڈویژن کی شہریوں سے کورونا وبا کے   باعث کسی بھی قسم کے اجتماع سے دور رہنے کی اپیل

282

ملتان، 29 نومبر (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود  نے  شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے، سیاسی جلسوں، کارنر میٹنگز، کسی بھی قسم کے اجتماع سے دور رہنے کی اپیل کی ،انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا کرنے  والے  والوں کیخلاف  کارروائی کی تنبیہہ بھی  کی ۔