ملتان؛ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام ماحول دوست شجر کاری مہم جاری

252

ملتان، 07 نومبر (اے پی پی ):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام ماحول دوست شجر کاری مہم جاری ہے ، معصوم شاہ روڈ پر کوہنو کارپس کی جگہ ماحول دوست درخت لگا دیے گئے ہیں۔

 کمشنرجاوید اختر محمود نے بھی مالسی کا تیار درخت لگایا اور کہا  کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت بڑے سایہ دار درخت لگا رہے ہیں، گرین بیلٹس پر پلکن اور املتاس کے ہزاروں درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی ہے۔انہوں  نے  کہا کہ مالسری کے درختوں سے ماحول میں خو شگوار تبدیلی آئے گی۔

 اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ شہر کی خو بصورتی میں اضافے کے لیے شجر کاری کر رہے ہیں تاکہ  سایہ دار درختوں کی شجر سے ما حول خوشگوار ہو۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول میں آلودگی کو کنٹرول کر نے میں مدد ملے گی اور کہا کہ شجر کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔