ملتان؛ کرش کرونا پروگرام کے سلسلہ میں انٹرتحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اور اتھلیٹکس مقابلوں  کا   انعقاد

200

ملتان ،  18 نومبر(اے پی پی ): یوتھ اینڈ سپورٹس افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کمشنر اور  ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے باہمی اشتراک سے کرش کرونا پروگرام کے سلسلہ میں انٹرتحصیل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اور اتھلیٹکس مقابلوں  کا   انعقاد کیا  گیا ۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم  تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ ان گیمز کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف نوجوان نسل کو راغب کریں، اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے  یوتھ اینڈ سپورٹس افیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرونا کے خلاف کھلاڑیوں کو تیار کرنے کیلئے ان گیمز کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔

 مہمان خصوصی رانا ندیم انجم نے کہا کہ کرونا کی وباء دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اور اپنے اہل خانہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ ہم خود اور ہمارے اردگرد کے لوگ اس وبا سے محفوظ رہیں۔